سوئی سدرن کا سندھ بھر میں آج سے دو روز کیلئے سی این جی سٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

سوئی سدرن کا سندھ بھر میں آج سے دو روز کیلئے سی این جی سٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی) سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز 48 گھنٹے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ‘ خلاف ورزی کرنے والے گیس سٹیشنز کی گیس مزید 48 گھنٹے کیلئے منقطع کر دی جائے گی۔ جمعرات کو سوئی سدرن ذرائع کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز 48 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے۔ سی این جی سٹیشنز (آج) جمعہ کی صبح 9 بجے سے اتوار کی صبح 9 بجے تک بند رہیں گے۔ ذرائع کے خلاف خلاف ورزی کرنے والے سٹیشنز کی گیس مزید 48 گھنٹے کیلئے منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی این جی سٹیشنز کے مالکان نے گیس کی 48 گھنٹے بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پمپ مالکان اور عوام سے زیادتی قرار دیا ہے۔