ریلوے ورکرز یونین کے جنرل باڈی الیکشن، فضل واحد گروپ کامیاب

لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے ورکر ز یونین فضل واحد گروپ نے جنرل باڈی الیکشن میںایک سیٹ سے میدان مارلیا جبکہ مرکزی باڈی کے الیکشن کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز این آئی آر سی ایل کی زیر نگرانی جنرل باڈی کے الیکشن ہوئے جس میں ریلوے کیرج شاپ ،لوکوشاپ ،پاور ہاﺅس ، رائے ونڈ ورکشاپ ،کیرج فیکٹری اسلام آباد اور سی ڈی ایل راولپنڈی میں انتخابات ہوئے اور ان کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا گزشتہ روز جنرل باڈی کے الیکشن میں ریلوے ورکر ز یونین فضل واحد گروپ نے 66، خالدگروپ نے 65 اور مزدور دوست گروپ نے 4 نشستیں جیتیں ۔