رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاور سیکٹر کو 119 ارب کی سبسڈی فراہم کی گئی، وزارت خزانہ

اسلام آباد ( آئی این پی) رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں حکومت کی جانب سے پاور سیکٹر کو ایک سو انیس ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی۔ حکومت نے رواں مالی سال کے لئے پاور سیکٹر سبسڈی کی مد میں ایک سو چونتیس ارب روپے مختص کئے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اس ادا شدہ رقم میں سے پچانوے ارب روپے پاور سیکٹر کو ادا کئے گئے ہیں جبکہ چوبیس ارب روپے نجی پاور پلانٹس کو دے دیئے گئے ہیں۔ یہ چوبیس ارب روپے آٹھ ارب روپے کی تین اقساط میں ادا کئے گئے ہیں۔