حکومت پنجاب لائیوسٹاک کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے: ملک احمد علی

 حکومت پنجاب لائیوسٹاک کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے: ملک احمد علی

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر زراعت ، آبپاشی و لائیو سٹاک ملک احمد علی نے کہا ہے کہ لائیوسٹاک کے شعبے کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس کے تحت پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں چھوٹے مویشی پال حضرات کے جانورں کےلئے مفت ونڈا، علاج معالجہ، جدید طریقہ نسل کشی اور ڈی ورمنگ کے لئے 1000 ملین روپے خرچ کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بفیلو ریسرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی ضلع قصور میں پنجاب یوتھ فیسٹول کے تحت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام یوتھ فیسٹول کے تحت نیلی راوی نسل کی بھینسوں اور ساہیوال گائے کے درمیان زیادہ دودھ دینے کے مقابلوں کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر کاشتکاروں و مویشی پال حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانازبیر احسان، پروفیسر طلعت نصیر پاشا، شہزادی کبیر شبیر، ڈاکٹر محمد نواز سعید، ڈاکٹر ظفر جمیل گل اور ڈاکٹر تسنیم اختر کے علاوہ محکمہ کے دیگر ڈائریکٹرز اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔