بینظیر انکم سپورٹ کی کارکردگی متاثرکن ہے: ایشیائی ترقیاتی بینک

بینظیر انکم سپورٹ کی کارکردگی متاثرکن ہے: ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد (پ ر) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے گزشتہ 4 برسوں کے دوران سماجی تحفظ کے شعبہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی کامیابیوں پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ بینک کی جانب سے بی آئی ایس پی کی کارکردگی کو متاثر رکن قرار دیتے ہوئے آئندہ برسوں کے لئے بھی اس کے ساتھ تعاون جاری رکھے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی اس امر کا اظہار وفاقی وزیر و چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ فرزانہ راجہ اور اے ڈی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کے درمیان بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر کیا گیا۔ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مورن سٹورس کی سرکردگی میں آنے والے وفد میں متبادل ایگزیکٹو ڈائریکٹر سراج شمس الدین اور پاکستان کیلئے کنٹری ڈائریکٹر وارنرای لی پنج کے علاوہ دنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔