بھارت سے منفی لسٹ کو برقرار رکھتے ہوئے تمام اشیاءکی درآمد کا فیصلہ متوقع

اسلام آباد (آئی اےن پی)حکومت پاکستان کی جانب سے واہگہ باڈر کے راستے بھارت سے منفی لسٹ کو برقرار رکھتے ہوئے تمام اشیاءکی درآمد کا فیصلہ متوقع ہے۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق رواں سال کے اختتام تک منفی لسٹ کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جانا تھا۔ وزارت تجارت نے و اہگہ اٹاری بارڈر پر تمام تر انفراسٹرکچر کی تعمیر کے بعد منفی لسٹ میں موجود اشیا کے علاوہ تمام اشیا کی تجارت کے لئے کھولنے کا فیصلہ کئے جانے کی امیدہے۔