سٹاک مارکیٹ: کاروباریہفتہ مجموعی طور پر مندے میں گزر گیا‘ انڈیکس 591 پوائنٹس گرا
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر مندے کا رجحان رہا، 100 انڈیکس591.30پوائنٹس کی کمی ہوئی، سرمایہ میں64ارب 57کروڑ16 لاکھ58ہزار152 روپے کی کمی رونما ہوئی جبکہ خرید و فروخت میںایک کروڑ24 لاکھ36 ہزار870حصص کی کمی ہوئی تاہم تجارتی حجم میں22کروڑ54لاکھ 93 ہزار848 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے میںپی ایس ایکس میں اتار چڑھائو کے بعد 100 انڈیکس591.30پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ 30انڈیکس میں440.79پوائنٹس کیمندی رہی۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں214.54پوائنٹس کی کمی رونما ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30انڈیکس میں1628.19پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس میں216.83پوائنٹس کی کمی ہوئی،تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس میں389.17پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔حصص کی خرید و فروخت میں پی ایس ایکس-کے ایم آئی انڈیکس میں337.04پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ میںپیرتا جمعہ مجموعی طور پر1802 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے745کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،931کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندا اور126کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔