پنجاب ورکرز ویلفیئر اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے: اقبال جاوید

 لاہور (پ ر) پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال جاوید چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسوسی ایشن اساتذہ اور بورڈ ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے الحمد اللہ ایسوسی ایشن پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سکیل 9 کے اساتذہ کو سکیل 14 دلوانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔