ٹیکس اصلاحات: وزیر خزانہ نے بزنس فرینڈلی ہونےکا ثبوت دیا:خالد پرویز

ٹیکس اصلاحات: وزیر خزانہ نے بزنس فرینڈلی ہونےکا ثبوت دیا:خالد پرویز

لاہور (پ ر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے تاجروں سے کے وعدے کے مطابق ٹیکس اصلاحات کا نوٹیفیکیشن جاری کر کے بزنس دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اس ضمن میںوزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جس ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تعریف ہے۔ اکنامک مینیجرز کو اس وقت ٹیکس کلچر کے فروغ کے لےے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ لوگوں میں یہ احساس اُجاگر کیا جائے کہ ٹیکس دینا خود ا ن کے مفاد میں ہے۔ کہ ان کی سہولت و آسانی کے تمام ترقیاتی کام ٹیکس ادائیگی سے ہی ممکن ہو سکتے ہیں۔ لوگوں کو ٹیکس ادائےگی کی طرف راغب کرنے کے لئے ایوانوں میں بیٹھے افراد اس حوالے سے نمونہ بنیں اور زراعت اور سروسز سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور ایسی پالیسیاں ترتےب دی جائیں کہ معاشرے کا ہر طبقہ بخوشی ٹیکس ادا کرے۔