سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی‘ 100 انڈیکس 4 نفسیاتی حدیں عبور کر گیا سرمایہ کاری میں 68 ارب سے زائد اضافہ

سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی‘ 100 انڈیکس 4 نفسیاتی حدیں عبور کر گیا سرمایہ کاری میں 68 ارب سے زائد اضافہ

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز زبردست تیزی پرکے ایس ای 100 انڈیکس 324.18 پوائنٹس اضافے پر 23300‘ 23400‘ 23500‘ 23600 کی چار نفسیاتی حدود عبور ہوکر دوبارہ 23611.24 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 68 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی رہی۔کے ایس ای 100 انڈیکس 324.18 پوائنٹس اضافے پر 23611.24 پر پہنچ گیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 68 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد اضافے پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت مزید بڑھ کر 55 کھرب 83 ارب 90 کروڑ 57 لاکھ 9 ہزار 737 روپے تجاوز کرگئی۔۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روز تیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 94 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 45 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 13 کمپنیوں کے حصص میں کمی جب کہ 36 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس67.71 پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4522.97 پر بند ہوا۔