دستیاب وسائل سے استفادہ نہ کرنا کمزور معیشت کی بڑی وجہ ہے:میاں طارق

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں دستیاب وسیع وسائل سے استفادہ نہ کرنا اور ہنرمند افرادی قوت کی قلت ہماری کمزور معاشی کارکردگی کی بڑی وجوہات ہیں۔ یہ بات لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر میاں طارق مصباح نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے اٹھانوے رکنی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی، وفد کی سربراہی بریگیڈئر جمیل مسعود کر رہے تھے جبکہ سارک چیمبرکے نائب صدر افتخار ملک، لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین خواجہ خاور رشید، ظفر محمود اور سابق ایگزیکٹو کمیٹی اراکین رحمت اللہ جاوید اور غلام سرور ملک نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ ۔ میاں طارق مصباح نے کہا کہ کوئی بھی ملک تب تک اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتا جب تک اُس کے ادارے مضبوط نہ ہوں۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی کم شرح کے بارے میں انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ٹیکس ٹیرف میں کمی کرے۔