حکومت راجہ بازار کے متاثرہ تاجروں کو فوری مالی امداد فراہم کرے: وقار حسین

لاہور (کامر س رپورٹر) حکومت واقعہ راولپنڈی کے متاثرہ تاجروں کی فوری مالی امدادکرے تاکہ وہ اپنا روزگار شروع کرسکیں ایسے حالات پیدا کر کے معیشت تباہ اور ملک کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرئے۔ یہ بات لاہور کی مختلف مارکیٹوں کے اجلاس میں چیئرمین گلبرگ بورڈ وقارحسین ،راجہ حامد ریاض ، بابر علی خاں، خالد جاوید ، سید عظمت شاہ ،مولانا شوکت علی رود سلیم ارشد ،صدر الحفیظ ٹاور خواجہ انعام نے کہی۔