حکومتی غفلت سے کاشتکاروں کا استحصال ہورہا ہے: کسان بورڈ

حکومتی غفلت سے کاشتکاروں کا استحصال ہورہا ہے: کسان بورڈ

لاہور (نیوز رپورٹر) کسان بورڈ کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین نے لاہور میں کسان بورڈ کے نائب صدر چودھری منظورحسین نے کسانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کرشنگ سیزن شروع ہونے کے باوجود حکومت کی طرف سے گنے کی امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا، گندم کی بوائی سے قبل گندم کی امدادی قیمت کے بارے میں مجرمانہ خاموشی اور وعدے کے باوجود زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے بجلی سستی کرکے فلیٹ ریٹ مقرر نہ کرنا زرعی شعبے پر ڈرون حملے سے زیادہ خطرناک ہے۔ حکومت کی طرف سے بروقت اقدام نہ اٹھانے کی وجہ سے کاشت کاروں کا استحصال ہورہا ہے۔ کسان بورڈ پاکستان حکمرانوں کے تیل بم اور بجلی بم کے خودکش حملوں کے خلاف ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کے ہمراہ 20 نومبر کو سڑکوں پر احتجاج کرے گا۔