انڈسٹری اور سی این جی سٹیشنوں کو یکم دسمبر سے 3ماہ کیلئے فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

انڈسٹری اور سی این جی سٹیشنوں کو یکم دسمبر سے 3ماہ کیلئے فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے 9ماہ کے کنٹریکٹ والی انڈسٹری اور سی این جی سٹیشنز کو یکم دسمبر سے 3ماہ کیلئے گیس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، سی این جی ایسوسی ایشن نے اس صورت حال پر احتجاج کا لائحہ عمل بنا لیا۔ ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن کے ایم ڈی عارف حمید نے احکامات جاری کئے ہیں کہ یکم دسمبر سے پنجاب کے تمام سی این جی سٹیشنز 3250کو 3ماہ کیلئے بند کر دیا جائے گا جبکہ جنرل انڈسٹریز اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی بھی یکم دسمبر سے منقطع کر دیا جائے گا جس کے تحت دسمبر، جنوری، فروری میں گیس ایسی انڈسٹری کو دستیاب نہیں ہو گی۔ اس اقدام کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کو اسی عرصے کے دوران گیس دستیاب نہیں ہو گی جس سے لوڈشیڈنگ بڑھ سکتی ہے۔ دوسری طرف سوئی ناردرن نے انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کیلئے رواں ہفتے کا گیس لوڈ مینجمنٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق زون سیکنڈ میں فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، ملتان، گوجرانوالہ، گجرات، اسلام آباد اور راولپنڈی کی صنعتوں کو منگل (آج) صبح 6بجے سے 21 نومبر صبح 6بجے تک جبکہ زون ون لاہور، ساہیوال، شیخوپورہ کی صنعتوں اور سی این جی سٹیشنوں کو 23نومبر صبح 6بجے سے 25نومبر صبح 6بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔
فراہمی بند