گذشتہ ہفتے 13 سبزیوں‘ 11 پھلوں اور برائلر کی قیمت میں اضافہ ہوا

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں گذشتہ ہفتے پرچون سطح پر 13 سبزیوں‘ 11 پھلوں اور برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک کلو آلو نیا 4 روپے اضافے سے 42 روپے‘ ادرک چائنہ 7 روپے کے اضافے سے 89‘ ادرک تھائی لینڈ 8 روپے اضافے سے 70‘ بینگن 2 روپے اضافے سے 12‘ اور سبز مرچ 3 روپے اضافے سے 21 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ سیب کالاکولو پہاڑی 10 روپے اضافے سے 120‘ آم دوسہری 6 روپے اضافے سے 50‘ آم سندھڑی 10 روپے اضافے سے 54‘ آم انور رٹول 6 روپے اضافے سے 56‘ آم دیسی 4 روپے اضافے سے 24‘ آم چونسہ 4 روپے اضافے سے 54‘ آم لنگڑا 4 روپے اضافے سے 34 روپے‘ آلو بخارہ 10 روپے اضافے سے 100 روپے‘ الیچی 26 روپے اضافے سے 150 روپے‘ خوبانی سفید 30 روپے اضافے سے 80 روپے‘ خوبانی میری موٹی کی قیمت 10 روپے اضافے سے 94 روپے تک پہنچ گئی جبکہ ایک کلو برائلر مرغی کا گوشت 9 روپے اضافے کے ساتھ 159 روپے تک پہنچ گیا۔
قیمتوں میں اضافہ