مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور گلبرگ تاجر بورڈ کا 21 جولائی کو ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (کامرس رپورٹر) مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور گلبرگ تاجر بورڈ نے 21 جولائی کو ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن سے ملحقہ تمام مارکیٹیں پنورامہ سنٹر صادق پلازہ تقی آرکیڈ دولہا سٹریٹ، کمرشل بلڈنگ اور امتیاز پلازہ بھی ہڑتال میں شریک نہیں ہونگے۔ دریں اثناء گلبرگ تاجر بورڈ کے چیئرمین سہیل مرزا منج اور جنرل سیکرٹری غلام محی الدین بٹ نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد تاجروں کے کہنے پر ہرگز ہڑتال میں شریک نہ ہونگے اور 21 جولائی کو گلبرگ مین بلیوارڈ لبرٹی مارکیٹ سمیت گلبرگ کی دیگر مارکیٹیں کھلیں گی۔