سٹیٹ بنک نے برآمد کنندگان کو آمدنی ملک میں لانے کیلئے مزید 180 دن کی مہلت دیدی

لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک نے ایسے برآمد کنندگان کو جو مقررہ مدت کے اندر برآمدی آمدنی ملک نہیں لاسکے، ایکسپورٹ فائنانس سکیم کے تحت فائنانسنگ حاصل کرنے کے لئے مزید180روز (31 دسمبر 2009تک ) کی مہلت فراہم کردی ہے۔ اس سلسلے میںسٹیٹ بینک نے گزشتہ روز تمام بینکوں کے سربراہان کو ایس ایم ای ایف ڈی سرکلر لیٹر نمبر 10جاری کردیا۔ اس سے قبل سٹیٹ بینک نے ایسے برآمدکنندگان جن کی برآمدی آمدنی زائد المیعاد (overdue) تھی، کو ایکسپورٹ فائنانس سکیم کے تحت مالکاری کے حصول کے لئے 30 جون 2009 تک 90 روز کی مہلت دی تھی، اب اس مہلت کو مزید 180روز بڑھا دیا گیا ہے، برآمدکنندگان اب 31دسمبر 2009تک مالکاری کی سہولتیں حاصل کرسکتے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے یہ فیصلہ برآمدکنندگان کی مختلف انجمنوں کی درخواست پر کیا ہے۔