تجارتی پالیسی کا اعلان 29 جولائی کو ہوگا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تجارتی پالیسی کا اعلان 29 جولائی کو کیا جائے گا‘ جبکہ اس روز وفاقی کابینہ خصوصی اجلاس میں تجارتی پالیسی کی منظوری دے گی‘ وزیراعظم کو 24 جولائی کو تجارتی پالیسی کے حوالے سے پریزنٹیشن دی جائے گی‘ وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کے غیر ملکی دورے ملک کو منڈیوں تک بہترین رسائی دلانے کے لئے ہوئے ہیں۔