نجی رہائشی سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی، مفادعامہ کی جگہ واگزار ، سائٹ آفس سر بمہر
لاہور(پ ر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز ) کے عملے نے نجی رہائشی سکیموں میں آپریشن کرکے غیر قانونی تعمیرات مسلمار کر دیں، گل دامن ہائوسنگ سکیم، آڈٹ اینڈ اکائونٹس ہائوسنگ سکیم، ایڈن بلیوارڈ، آئی اے پی ٹائون اور گورنمنٹ ایمپلائیز ہائوسنگ سکیم میں کارروائی کرکے مفاد عامہ کی جگہ پر قائم تجاوزات مسمار، سائٹ آفیس سر بمہر کر دئیے اور رہن شدہ پلاٹو ں کا قبضہ واگزار کروا لیا۔