سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘ 100 انڈیکس 221 پوائنٹس اضافے سے 43580 پر بند
کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں تیزی کا رجحان برقراررہا ، کے ایس ای 100 انڈیکس221.91 پوائنٹس کے اضافے سے 43580.88 پوائنٹس پر بند ہوا ، مارکیٹ سرمایہ میں 33ارب 65 کروڑ21 لاکھ 85 ہزار 581 روپے کا اضافہ رونما ہوا تا ہم تجارتی حجم میں 7 ارب 2کروڑ 43 لاکھ 7 ہزار2 59روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں11 کروڑ 71 لاکھ19 ہزار 600 حصص کا اضافہ رہا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو سرمایہ کاروں نے مثبت رویہ اختیار کیا جس کے باعث پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس221.91 پوائنٹس کے اضافے سے 43400 اور 43500 کی دو بالائی نفسیاتی حدوں کو عبور کرتے ہوئے 43580.88پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس121.91پوائنٹس کی تیزی سے22105.41 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 118.06 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 309.21پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ۔ بینکس ٹریڈ ایبل ( بی اے ٹی آئی ) انڈیکس 87.98پوائنٹس کے اضافے سے 17319.92 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل ( او جی ٹی آئی ) انڈیکس 29.84 پوا ئنٹس کی تیزی سے 20780.53پوا ئنٹس پر بند ہوا ۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس111.27پوائنٹس کے اضافے سے 21255.72پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 383کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 222کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 152 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 9کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مجموعی طور پر 26کروڑ 84 لاکھ 57 ہزار 330حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 13 ارب 67 کروڑ 2 لاکھ 57ہزار 735 روپے رہا ۔ مارکیٹ کیپیٹل 89کھرب 54ارب 18 کروڑ 82 لاکھ86 ہزار 842روپے سے بڑھ کر 89کھرب 87ارب 84 کروڑ 4 لاکھ 72 ہزار423روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 95کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور ایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ7 کروڑ28لاکھ47ہزارحصص کا کاروبار ہوا۔