ٹیلی نار نے ملک کا اولین ورچوئل موبائل سوئچنگ سٹیشن متعارف کرادیا
اسلام آباد(پ ر) اپنے نیٹ ورک کو ورچوئل بنانے کے عزم کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان نے حال ہی میں قائم کیے گئے اپنے اِن ہاؤس ہائبرڈ کلاؤڈ پلیٹ فارم پر ملک کا اولین ورچوئل موبائل سوئچنگ اسٹیشن (vMSS)متعارف کرادیا ہے۔ ورچوئل موبائل سوئچنگ اسٹیشن صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے علاوہ تیسرے گروہ کی کم ترین معاونت کے ساتھ نیٹ ورک پر ٹریفک کے موثر انتظام و انصرام کے لیے کمپنی کو نیٹ ورک کے تعین او ر تقسیم کے عمل پر مکمل اختیارمہیا کرے گا، ساتھ ہی زیادہ استعمال کے اوقات میں بلاتعطل انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی میں بھی موثر ثابت ہوگا۔ یہ اہم پیش رفت ٹیلی نار ، زیڈ ٹی ای (ZTE)اور نوکیا کے باہمی اشتراک سے ایک ملٹی وینڈر ماحول میں ممکن ہوئی۔اس کے متعلق اظہار ِ خیال کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر خرم اشفاق کا کہنا تھا: ’’ہمارے موبائل سوئچنگ اسٹیشن کو ورچوئل بنانے سے ہمیں اپنے صارفین کے لیے عمدہ سہولیات تیار کرنے اور ٹیلی نار کے بنیادی نیٹ ورک کو تیز تر، جدید اور ڈیجیٹل بنانے میں بھی مدد ملے گی۔