عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

 عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیویارک (آئی این پی) عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزخام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔بدھ کو نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کے اپریل کیلئے سودے 75 سینٹ اضافے کے بعد53.53ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی آئل کے اپریل کیلئے سودے ایک ڈالر01 سینٹ اضافے کے ساتھ 62.53 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔