بجلی سبسڈی، وزارت خزانہ نے مزید 15 ارب جاری کر دئیے

بجلی سبسڈی، وزارت خزانہ نے مزید 15 ارب جاری کر دئیے

اسلام آباد (آئی اےن پی) وزارت خزانہ نے بجلی پر سبسڈی کی مد میں مزید پندرہ ارب روپے جاری کر دیئے۔ پی ایس او کو بھی جلد بقایا جات ادا کئے جانے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ نے بجلی پر سبسڈی کی مد میں وزارت پانی و بجلی کو پندرہ ارب روپے جاری کر دئیے۔ ایک سو انتالیس ارب روپے پہلے ہی پاور سیکٹر کو دئیے جا چکے ہیں اب تک وزارت پانی و بجلی کو ایک سو چون ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی کی طرف سے پی ایس او کو بقایاجات جلد ادا کئے جانے کا امکان ہے۔
بجلی سبسڈی