اشیائے خوردونوش تیار کرنیوالے اداروں میں ہیلتھ سرٹیفکیٹ کی چیکنگ یقینی بنائی جائے:ایس اے حمید

لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین ٹاسک فورس برائے اشیائے ضروریہ ایس اے حمید نے صوبے بھر کے کمشنرزاور ڈی سی اوزکو ہدایت کی ہے کہ عوام کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اشیائے خوردونو ش تیار کرنے والے اداروں کے مالکان اور ملازمین کے ہیلتھ سر ٹیفکےٹ کی چیکنگ کویقینی بناےا جائے۔کمشنرز اور ڈی سی اوز کے نام اپنے ایک مراسلے میں انہوں نے لکھا ہے کہ اشیائے خوردونوش تیار کرنے والے اداروں کے مالکان اور ملازمین کے لیے متعلقہ سول ہسپتال سے ہیلتھ سر ٹیفکےٹ حاصل کرنا اور اس کی سالانہ تجدید لازمی ہے۔