امت مسلمہ سائنس و ٹیکنالوجی میں مقابلے کیلئے تحقیق کو بنیاد بنائے: انجینئرز کنونشن
لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں تین روزہ پہلا انٹرنیشنل ینگ انجینئرز کنونشن شروع ہوگیا۔صدارت چیئرمین انجینئرنگ کونسل سید عبدالقادر شاہ نے کی جبکہ میزبان وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ چیئرمین پی ای سی سید عبدالقادر شاہ نے کہا کہ امت مسلمہ کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں دیگر اقوام کا مقابلہ کرنے کے لئے تحقیق کو بنیاد بنانا ہوگا۔مسلم انجینئرنگ اداروں کی فیڈریشن ملائیشیا کے صدر ابانگ عبداللہ ‘اردن کے انجینئر احمد کیلانی نے بھی خطاب کیا۔