گورنر پنجاب سے اپٹما وفد کی ملاقات: بجلی گیس بحران پر اظہار تشویش

 گورنر پنجاب سے اپٹما وفد کی ملاقات: بجلی گیس بحران پر اظہار تشویش

لاہور(خبر نگار)گورنر پنجاب مخدوم سید احمدمحمودسے گورنر ہاﺅس لاہور میں اپٹما کے چار رُکنی وفد نے گوہر اعجاز کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب میں گیس اور بجلی کی آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ملاقات میںاپٹما کے چیئرمین عاصم بشیر، وائس چیئر مین وسال منوں کے علاوہ سینئر چیئرمین آپٹما پنجاب محمود احسن بھی موجود تھے۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے پنجاب میں گیس اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہارکیا اور اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس مس¿لے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لئے نگران وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ گورنر نے وفد کے مطالبات کو سنتے ہوئے ان کی نگران وزیر اعظم سے فوری ملاقات کا بھی یقین دلایا۔