کامرس کی مختصر خبریں

 لاہور (خبرنگار+سٹاف رپورٹر+خصوصی نامہ نگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ترک کنٹریکٹر کمپنی اور پاک کے زیراہتمام ورکرز کیلئے ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے موضوع پر ٹریننگ پروگرام کا انعقاد۔ ٭ بزنس ایکسپریس انتظامیہ سے واجبات کی وصولی کے معاملات طے کرنے کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل۔ ٭ کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر نیو گارڈن ٹا¶ن، فیصل ٹا¶ن اور قائداعظم ٹا¶ن میں 18 عمارتیں سربمہر۔ ٭ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ رہائشی سکیموں کے بعض ڈویلپرز منظورشدہ سکیم کی آڑ میں غیرمنظور شدہ رقبہ پر بنائے جانے والے پلاٹ بھی فروخت کر رہے ہیں۔ ٭ پیڈا کے دفاتر میں ڈینگی سے بچاو کیلئے تمام ضروری اقدامات کر لئے گئے۔