پاکستانی تاجر امریکی نمائشوں میں شرکت یقینی بنائیں: پیاف

 پاکستانی تاجر امریکی نمائشوں میں شرکت یقینی بنائیں: پیاف

لاہور)کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) نے پاکستانی تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں کیونکہ چین کی مصنوعات پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے تیزی سے امریکی مارکیٹ میں اپنا مقام کھورہی ہیں ۔ چیئرمین پیاف ملک طاہر جاوید نے ان خیالات کا اظہار پیاف کی پارلیمنٹری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کے لیے امریکی مارکیٹ میں بھرپور جگہ بنانے کا یہ بہترین موقع ہے اور انہیں اس جانب خاص توجہ دینی چاہیے۔ پاکستانی تاجر امریکہ میں تجارتی میلوں اور نمائشوں میں شرکت یقینی بنائیں جس سے انہیں تجارتی معلومات میسر آئیں گی۔