نثار احمد گوندل جی ایم ڈویلپمنٹ ریلوے تعینات

لاہور (سٹاف رپورٹر) نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد چیف پروجیکٹ پلاننگ آفیسر نثاراحمد گوندل کو جنرل منیجر ڈویلپمنٹ پاکستان ریلوے تعینات کر دیا گیا۔ دریں اثناءوزارت ریلوے نے رخصت سے واپس آنے والے شعبہ کمرشل اینڈ ٹرانسپوٹیشن کے آفیسر ہمدان نذیر کو ڈپٹی فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے تعینات کر دیا ہے اور یہاں پر تعینات ڈپٹی فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے شہباز اقبال کی خدما ت وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔