مرکنٹائل ایکسچینج میں 3 ارب 72کروڑ سے زائد کا کاروبار، چینی، خام تیل، مہنگے

 مرکنٹائل ایکسچینج میں 3 ارب 72کروڑ سے زائد کا کاروبار، چینی، خام تیل، مہنگے

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 13ہزار 4 سو 77لاٹ کے سودے 3ارب 72کروڑ 8لاکھ 38ہزار 6سو روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چینی کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی، سونے، چاول، پام آئل اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 87.58ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 23.395ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1393.7ڈالر، 10گرام سونے کی قیمت 44551 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 53732 روپے، 100کلو چاول اری 6کی قیمت 3424روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4245روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 45.58اور 100کلو گندم کی قیمت 2921روپر پر بند ہوئی۔