سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی‘ سرمایہ کاری میں 39 ارب 25 کروڑ سے زائد اضافہ

سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی‘ سرمایہ کاری میں 39 ارب 25 کروڑ سے زائد اضافہ

کراچی+لاہور (این این آئی+ کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 18400 ،18500 اور 18600کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔سرمایہ کاری مالیت میں 39 ارب 25کروڑ روپے سے زائد کااضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 15.46 فیصد کم جبکہ 66.27 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 220.24 پوائنٹس اضافے سے 18614.36 پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر344کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔جن میں سے228 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ ،100کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 16کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں39 ارب 25کروڑ 25 لاکھ 32ہزار 394 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر کر 45 کھرب 46ارب 88کروڑ77 لاکھ 58ہزار407 روپے ہوگئی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی رہی - مجموعی طور پر96کمپنیوں کا کاروبارہوا۔31کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔7 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ58کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 31.33 پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4057.38 پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل27 لاکھ61 ہزار400 حصص کا کاروبار ہو ا۔