’’حکومت توقعات پر پورا نہیں اتری‘‘: ٹائون شپ انڈسٹریز کے وفد کی گورنر سے ملاقات

’’حکومت توقعات پر پورا نہیں اتری‘‘: ٹائون شپ انڈسٹریز کے وفد کی گورنر سے ملاقات

لاہور(کامرس رپورٹر) ٹائون شپ انڈسٹریز ایسویسی ایشن کے 13رکنی وفد نے نصراللہ مغل چیئرمین کی زیر صدارت محمد سرور گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔وفد نے گورنر پنجاب کوگورنر بننے پر مبارکبا د دی اور مسائل سے آگاہ کیا کہ انڈسٹری کو بجلی بحران کی وجہ سے4سال میں بہت زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑا۔ انہوں نے کہاموجودہ حکومت صنعتکاروں کی توقعات پر پوری نہیں اتری پچھلی حکومت میں انڈسٹری کو گیس 5یوم فراہم ہوتی تھی اب 4یوم فراہم ہورہی ہے پہلے انڈسٹریز کیلئے لوڈ شیڈنگ4گھنٹے تھی اب 8گھنٹے مسلسل انڈسٹری کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔وفد نے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا کہ ٹائون شپ انڈسٹری کے اندر  پولیس سٹیشن مسائل کا سبب ہے۔اسے فی الفور انڈسٹریز سے باہر منتقل کیا جائے۔