’’تھوڑی سی توجہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے‘‘

لاہور (کامرس رپورٹر) تھوڑی سی توجہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔  لاہور چیمبر میں انجینئرنگ انڈسٹری میں ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ صنعت و پیداوار چودھری محمد شفیق، لاہور چیمبر کے صدر فاروق افتخار، نائب صدر میاں ابوذر شاد،انجینئر مسعود اے شیخ، انجینئر اُسامہ اظہار اور سہیل بشیر رانا نے کہا کہ آج کے دور میں ٹیکنالوجیکل مہارت بہت ضروری ہے۔