مرکنٹائل ایکس چینج: سونا، چاندی اور پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ

مرکنٹائل ایکس چینج: سونا، چاندی اور پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ روز 16000لاٹ کے سودے 4ارب 20کروڑ 72لاکھ 78ہزار 5سو 15روپے میں ہوئے۔ چاندی، سونا، چاول، پام آئل، اور کپاس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ خام تیل، چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام تک ایک بیرل خام تیل کی قیمت 106.16 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 21.968 ڈالر، ایک اونس سونا کی قیمت 1318.9 ڈالر، 10گرام سونا کی قیمت 44902 روپے، ایک تولہ سونا کی قیمت 53794 روپے، 100کلو چاول اری 6 کی قیمت 3676 روپے، ایک من پام آئل 4522 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 45.57 روپے، ایک پائونڈ کپاس کی قیمت 85.40سینٹ اور 100کلو گندم کی قیمت 3551 روپے رہی۔