محکمہ لائیو سٹاک میں ’’شکایات سیل‘‘ کا قیام

محکمہ لائیو سٹاک میں ’’شکایات سیل‘‘ کا قیام

لاہور (سٹی رپورٹر) لائیو سٹاک سروسز میں بہتری اور دائرہ کار میں وسعت کے لیے ’’شکایت سیل‘‘ قائم کیاگیا تاکہ لائیوسٹاک فارمرز کے مسائل کی نشاندہی کر کے ان کو حل کیا جا سکے اس کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ کے پاس موجود ساڑھے 7 لاکھ فارمرز کا جو اندراج ہے ان کو صوتی پیغامات (Voice Messages) کے ذریعے لائیوسٹاک سے متعلقہ معلومات بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔