شاہدرہ میں پنجاب پروانشنل کوآپریٹو بینک کی ماڈل برانچ کا افتتاح

شاہدرہ میں پنجاب پروانشنل کوآپریٹو  بینک کی ماڈل برانچ کا افتتاح

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پراونشنل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر امداد باہمی پنجاب ملک محمد اقبال چنڑ نے شاہدرہ میں بینک کی پہلی ماڈل برانچ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔   رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ندیم محبوب اور صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک سید طلعت محمود نے  بھی خطاب کیا ۔