سٹاک مارکیٹ میں شدید مندا‘ کے ایس ای 100انڈیکس 2 نفسیاتی حدوں سے گر گیا

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندا‘ کے ایس ای  100انڈیکس   2 نفسیاتی حدوں سے گر گیا

کراچی+ لاہور (کامرس رپورٹر)  کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کواتار چڑھاؤ کے بعدسٹاک مارکیٹ میں مندا رہا۔ کے ایس ای 100انڈیکس 23200اور 23100کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔  تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی۔جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں78ارب 74کروڑ 50لاکھ86ہزار 859روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی    جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 54کھرب 32ارب 24کروڑ76لاکھ 63 ہزار 258روپے  ہو گئی۔ دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی مندا رہا۔  92کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 16کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔ 29کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 47کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 39.08 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 4631 پر بند ہو۔ 60لاکھ 37ہزار 800حصص کا کاروبار ہوا۔