تائیوان کے 22رکنی وفد کا دورۂ لاہور چیمبر

تائیوان کے 22رکنی وفد کا  دورۂ لاہور چیمبر

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان اور تائیوان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے تائیوان کے تاجر پاکستانی تاجروں کے ساتھ مشترکہ منصوبہ سازی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ بات تائیوان کے تاجروں کے بائیس رکنی وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر کہی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق افتخارنے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی رکن ممشاد علی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ تائیوان کے وفد کی سربراہ مس ہیلن لین اور تائیوان ایکسٹرنل ٹریڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے ڈائریکٹر لین ٹینگ ٹی نے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی پریزنٹیشن دی۔