مختصر عرصے میں ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کیا : افضال بھٹی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) کمشنر اوورسیز پاکستانیزکمیشن( او پی سی ) پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر قائم او پی سی، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کےلئے موثر پلٹ فارم بن چکا ہے جس نے مختصر عرصے میں ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کیا ہے۔ وہ فیصل آباد ڈویژن میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔