ہلوکی چوکی پولیس کے جرائم پیشہ افراد کے گھروں اور اڈوں پر چھاپے
کاہنہ (نامہ نگار) ہلوکی علاقے میں ڈاکو، چوروں، منشیات فروش ایریا چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ چوکی کے انچارج عاصم کی تعیناتی کے بعد جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا علاقہ کی بااثر شخصیات کی سرپرستی میں مکرو دھندہ کرنے والے منشیات فروشوںکے گھروں، اڈوں پر چھاپے مارے گئے متعدد ڈاکوں، چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔