کسی صارف کو ایک یونٹ کی بھی اوور بلنگ نہ کی جائے: ایم ڈی پیپکو

لاہور (کامرس رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو)رسو ل خان محسود نے کہا ہے کہ پیپکو کے تمام نادہندگان واجبات جلد ادا کردیں، ڈسٹری بیوشن کمپنیاں ریکوری مہم تیز اور صارفین کو درپیش مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو واپڈا ہاﺅس میں پاورڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹو افسروں کو ہدایت کی کسی صارف کو ایک یونٹ کی بھی اوور بلنگ نہ کی جائے، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے بجلی کی پیداوار ترسیل کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔