کاپر کی برآمد پر 25 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے: لاہور چیمبر

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کاپر کی برآمد پر پچیس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرے۔ یہ مطالبہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان قیصر شیخ نے شاہ عالم مارکیٹ بورڈ کے وفد سے ملاقات کے موقع پر پیش کیا۔