پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر تجارتی تنظیموں کے اشتراک سے تجارت کی راہ میں حائل تکنیکی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کی ہے جو مصنوعات اور خدمات کے لیے تکنیکی قواعد و ضوابط مرتب کرنے کے لیے قومی پالیسی ترتیب دے گی یہ بات پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل لیاقت علی نے لاہور چیمبر میں عالمی معیارات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔