عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں انتیس ڈالر کی نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سات سو روپے کی کمی ۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں انتیس ڈالر کی نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سات سو روپے کی کمی ۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے استحکام کے بعد آج ایک بار پھر کمی دیکھی گئی۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت انتیس ڈالر کمی کے بعد سولہ سو اٹھاون ڈالر ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا سات سو روپے کم ہو کر چون ہزارآٹھ سو روپےاور دس گرام سونے کے دام چھ سو روپے کمی کے بعد چھیالیس ہزار نو سو اکہتر روپے ہوگئے۔ صرافہ مارکیٹ ڈیلرزکا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج کمی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔