سٹاک مارک: غیر یقینی سیاسی صورتحال پر بیشتر حصص کم داموں پر فروخت

کراچی کراچی (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز مندی پر کے ایس ای 100انڈیکس 12.54پوائنٹس کمی پر11975.55 پر پہنچ گیا سرمایہ کاری مالیت میں 6 ارب 80کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار میں غیر یقینی رہی سیاسی حالات میں بے یقینی پر سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص کم داموں پر فروخت کر دیئے۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں پیر کو تیزی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر97کمپنیوں کا کاروبار ہوا 23کمپنیوں کے حصص میں اضافہ17کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ57کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔