بھارتی چاول کی قیمت میں 27 فیصد کمی سے پاکستان عالمی مارکیٹ میں مشکلات کا شکار

لاہور (خبر نگار) بھارت میں باسمتی چاول کی بمپرپیداوار اور قیمت میں 27 فیصد کمی کے بعد پاکستانی باسمتی کی مارکیٹ خطرے میں پڑ گئی۔ پاکستانی اور بھارتی باسمتی چاول کی مارکیٹ مشرق وسطیٰ اور یورپ کے ممالک ہیں۔ پاکستان نے انہیں گزشتہ سال کی فصل سے 952 ملین ڈالر چاول برآمد کرکے کمانے تھے جو کہ اس سال مشکل نظر آ رہے ہیں۔