برطانوی یونیورسٹی کے ماہرین کا وفد لاہور پہنچ گیا

لاہور(کامرس رپورٹر ) برطانیہ کی لیور پول یونیورسٹی کے ماہرین پر مشتمل 3رُکنی وفد گزشتہ روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے دورے پر لاہور پہنچ گیا۔ وفد اپنے 10روزہ قیام کے دوران یو ایچ ایس اور الحاق شدہ میڈیکل کالجوں میں اساتذہ کی تربیت کیلئے ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد کرے گا۔ اس حوالے سے پہلی ورکشاپ پیر کے روز یو ایچ ایس میں شروع ہوئی۔ وائس چانسلرپروفیسر ملک حسین مبشر نے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن کے معیار کر بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ اساتذہ اپنے عقائد، رویے اور سمجھ بوجھ میں تبدیلی لائیں۔