مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں1565ارب75کروڑ شامل کردیئے
کراچی(کامرس رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ سسٹم میں1565ارب 75 کروڑ شامل کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں1565ارب75کروڑ روپے شامل کر دیئے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.77فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے1565ارب75کروڑ روپے شامل کر دیئے ۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.81فیصد تا 5.77فیصد سالانہ کے حساب سے 1565ارب75 روپے مقرر کئے گئے تھے ۔ نیلامی میں 29بولی دہندگان نے شرکت کی تمام بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔