کپاس کے داموں میں مجموعی طورپر مندے کا رحجان

کپاس کے داموں میں مجموعی طورپر مندے کا رحجان

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران  ٹیکسٹائل ملوں اوربرآمد کنندگان کی خریداری محدود رہنے اورکاشتکاروں کی پھٹی کی رسد میں کمی کے باعث کاروباری حجم میں کمی اور داموں  میں مجموعی طورپر مندی کا رحجان دیکھا گیا کراچی کا ٹن ایسوسی ایشن نے فی من 50روپے کے اضافے پر اسپاٹ نرخ فی من 4950 روپے پر بند کئے سندھ میں فی من کپاس کا دام4000تا5000 روپے اور40کلو گرام پھٹی کادام1800تا2300روپے کے علاوہ پنجاب میں فی من کپاس کا دام4700 تا5050 روپے اور40کلو گرام پھٹی کا دام 1800 تا 2600 روپے رہا۔ کا ٹن بروکرز کے مطابق عالمی مارکیٹوں میں کپاس کے داموں میں زیراثر مقامی وکاٹن یارن مارکیٹو ںمیں بھی مندی کا رحجان پایا گیا ہے کاٹن بروکرز کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ  میں ہونے والی دنیا کی بڑی ہوم ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستانی برآمد کنندگان کو حوصلہ افزا برآمدی آرڈر ملنے کے باوجود مقامی کاٹن مارکیٹ میں تیزی نہ ہورہی ہے جس کی وجہ سے عالمی  کپاس مارکیٹوں خصوصاً بھارت اورنیویارک مارکیٹوں میں مندی کارحجان اورچین کے درآمد میں مسلسل عدم دلچسپی بتائی جا رہی ہے۔