کراچی پورٹ ٹرسٹ پرکارگو ہینڈلنگ سرگرمیوں میں اضافہ

کراچی پورٹ ٹرسٹ پرکارگو ہینڈلنگ سرگرمیوں میں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) پچھلے مالی سال کے مقابلہ میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) پرکارگوہینڈلنگ کی سرگرمیوں میں 4.75 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یکم جولائی تا اکتیس دسمبرکے دوران کراچی پورٹ ٹرسٹ پر 21.652ملین ٹن تجارتی سامان کی ہینڈلنگ کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی عرصہ کے دوران 20.670ملین ٹن کی کارگو ہینڈلنگ کی گئی تھی۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ بندرگاہ پر برآمدی و درآمدی سازوسامان کی ہینڈلنگ میں اضافہ ملکی معاشی ترقی کا عکاس ہے ۔